
(ویب ڈیسک )پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ آج ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ روانہ ہو گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہو گا۔
اس سے قبل پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ خریدا یا کچھ اور؟ کوہلی اور کشور کمار کے گھرکے درمیان اصل معاہدہ کھل کر سامنے آ گیا!
دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ECB) پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی 2 میچز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔
اس ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی قیادت تجربے کار بیٹر جو روٹ کریں گے، جبکہ 16 رکنی اسکواڈ میں جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، برائیڈن کارس، سیم کک، جارڈن کوکس، بین ڈکٹ، میتھیو فشر، ایمیلیو گے، اولی رابنسن، ڈین لارنس، اولی پوپ، جیمی اسمتھ اور جوش ٹونگ شامل ہیں۔






