7

فاسٹ بائولر شاہین آفریدی نے سری لنکن پریمیئر لیگ کینڈی رائلز کو دوبارہ جوائن کر لیا

(24 نیوز)پاکستانی فاسٹ باولر شاہین آفریدی کی لنکا پریمیئر لیگ میں واپسی ہو گئی، ایل پی ایل کے ترجمان کے مطابق شاہین آفریدی پلے آف مرحلے کے لیے کینڈی رائلز کو جوائن کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی ذاتی وجوہات کی بنیاد پر لیگ مرحلے کے بعد پاکستان واپس آ گئے تھے، لنکا پریمیئر لیگ کا پلے آف مرحلہ 5 اگست سے کولمبو میں شروع ہو رہا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان کے خوشدل شاہ اور حسن نواز بھی کینڈی رائلز کا حصہ بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سابق فاسٹ بولر ظہیر خان نے لنکا پریمیئر لیگ کی فرنچائز خرید لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں