6

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 15 خوارج جہنم واصل

(احمدمنصور)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 15 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے ردالفتنہ تھری کے تحت مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں  کی گئیں،اس دوران خوارج کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدکرلیاگیا۔
سیکیورٹی فورسزکی مؤثر کارروائیوں سے خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان  پہنچاہے اوران کی نقل وحرکت محدودہوکررہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں