5

پاکستان ایڈیبل آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال میں شمولیت کا اعلان

(24 نیوز)پاکستان ایڈیبل آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ایڈیبل آئل ٹینکرز مالکان نے مختلف شہروں میں گاڑیاں کھڑی کر دیں، خام ایڈیبل آئل کی ترسیل معطل ہوگئی ، ایڈیبل آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث گھی اور کوکنگ آئل کے کارخانوں کو خام مال کی سپلائی بند ہو گئی۔

چیئرمین بختاور خان نے کہا کہ ایڈیبل آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پورٹ قاسم پر احتجاجی کیمپ قائم کر دیا،خام ایڈیبل آئل سے بھرے متعدد ٹینکرز پورٹ قاسم اور اطراف میں کھڑے کر دیے گئے۔

ایڈیبل آئل ٹینکرز کی ہڑتال سے ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، خام مال کی ترسیل بند ہونے سے گھی اور خوردنی تیل کی پیداوار متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ایڈیبل آئل ٹینکرز کی ہڑتال طویل ہونے کی صورت میں مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ ہے، پورٹ قاسم سے گھی اور کوکنگ آئل کے کارخانوں تک خام مال کی ترسیل مکمل طور پر رکنے کا دعویٰ کیا ہے، ایڈیبل آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج جہنم واصل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں