7

لیہ میں کرنٹ لگنے سے 2 نوجوان جاں بحق

(ویب ڈیسک)چک نمبر 146 ٹی ڈی اے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق افراد کی شناخت اعجاز احمد اور محمد مجاہد کے نام سے ہوئی ہے،دونوں افراد بجلی کے پول سے گھر کو جانے والی تار میں جوڑ لگا رہے تھے کہ اچانک کرنٹ لگ گیا۔

ریسکیو ٹیم نے دونوں افراد کی موت کی تصدیق کردی، جبکہ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا۔ 
 یہ بھی پڑھیں :  مکہ باہمی دفاعی معاہدہ: کابینہ اراکین اور پارلیمنٹیرینز کی اہم گفتگو!امن و استحکام کی جانب تاریخی قدم قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں