4

پنجاب پولیس کا صوبے بھر میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاون 9 ہزار سے زائد مقدمات درج

(اصرار خان)پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں پتنگ سازی، پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، رواں سال مختلف اضلاع میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کے 9272 مقدمات درج ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار 8202 ملزموں سے بھاری مالیت کی پتنگیں اور ڈور سمیت دیگر خام مال برآمد ہوا،  لاہور ریجن میں 4367، شیخوپورہ ریجن میں پتنگ بازی کے 1559 مقدمات درج کئے گئے۔

گوجرانوالہ ریجن میں 869، گجرات ریجن میں پتنگ بازی کے 281 مقدمات کا اندراج ہوا،راولپنڈی ریجن میں 961، سرگودھا ریجن میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کے 316 مقدمات درج کئے گئے۔

فیصل آباد ریجن میں 405، ملتان ریجن میں پتنگ بازی کے 156 مقدمات درج ہوئے،ساہیوال ریجن میں 289، ڈیرہ غازی خان ریجن میں پتنگ بازی کے 29 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

بہاولپور ریجن میں رواں سال کائٹ فلائنگ ایکٹ کے 40 مقدمات درج کئے گئے،پتنگ سازی، پتنگ فروشی اور پتنگ بازی پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج جہنم واصل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں