(24نیوز) کراچی میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خود طویل اجلاس کرنے کے بعد میر رضا کیس میں ڈرامائی پیش رفت ہوئی ہے۔ پہلے مئیر مرتضیٰ وہاب اور وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے جودیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا، پھر میر رضا کے قتل کی تفتیش سے منسلک دو سینئیر پولیس افسر معطل کر دیئے گئے۔
میر رضا قتل کیس کی تفتیش میں سنگین خرابیوں کے ذمہ دار پائے گئے افسروں میں سے دو کو آج معطل کر دیا گیا ہے۔
آج اتوار اور پیر کی درمیانی رات یہ خبر آئی کہ کراچی پولیس چیف نے ڈی ایس پی شاہراہ فیصل اور ایس ایچ او گلستان جوہر کو معطل کردیا ہے۔
ان دونوں افسروں کو میر رضا کے قتل کی تحقیقات میں سنگین بے قاعدگیوں کا ذمہ دار تصور کیا گیا اور ابتدائی اطلاعات یہ ہیں کہ انہیں لاپرواہی برتنے پر معطل کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیئے: سندھ حکومت نے میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا






