6

کراچی: سابق وفاقی وزیر قادر پٹیل کے دفتر پر مسلح افراد کی فائرنگ

(سلمان سلیم)کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کے مرکزی دفتر پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق کار سوار مسلح حملہ آوروں نے دفتر کے دروازے کو نشانہ بناتے ہوئے گولیاں چلائیں، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے پانچ خول برآمد کر لیے ہیں جبکہ اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیرالیکشن: تیسرے مرحلے کیلئے پنڈال سج گیا،باغ اور حویلی کے4حلقوں میں پولنگ کا آغاز 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں