
(24 نیوز)برازیل میں فٹبال میچ کے دوران ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک کھلاڑی جشن مناتے ہوئے سرنگ میں گر کر زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق برازیلین سیری اے کے میچ میں کوربیٹا کے دفاعی کھلاڑی جاسی ماراناؤ گول کی خوشی مناتے ہوئے گراؤنڈ کے قریب موجود ایک تاریک سرنگ میں جا گرے۔
Footage shows Brazilian player Jacy Maranhao falling into the players’ tunnel after jumping over advertising boards while celebrating a goal in a Brazilian league match. To make matters worse the goal was ruled offside. pic.twitter.com/Fh2lzMtZ6i
— AJE Sport (@AJE_Sport) August 10, 2026
جاسی نے چیپیکوئنسے کے خلاف پہلے ہاف میں اپنی ٹیم کو 0-2 کی برتری دلائی۔
گول کے فوراً بعد وہ گیند ہاتھ میں لیے خوشی سے شائقین کی جانب دوڑے اور اشتہاری رکاوٹ عبور کرنے کے لیے چھلانگ لگائی تاہم وہ دوسری جانب موجود سرنگ میں جا گرے۔
مزید پڑھیں:سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سرفراز خان کی بھارتی ٹیم میں انٹری
ان کے سنبھلنے کے کچھ ہی دیر بعد ریفری نے کھیل روک دیا، وی اے آر جائزے میں جاسی کا گول آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا۔
29 سالہ جاسی دوسرے ہاف کے ابتدائی منٹوں تک کھیلتے رہے لیکن بعد میں انجری کے باعث انہیں میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریباً ایک دہائی قبل کیمرون کے فارورڈ ڈیڈیرک جوئل تاگو بھی اسی میدان میں گول کے بعد اسی سرنگ میں جا گرے تھے۔
ان کا گول البتہ برقرار رہا اور وہ میچ مکمل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔






