
(24 نیوز) پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 ویں ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ میں ساتویں مرتبہ عالمی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ ٹرافیاں جیت کر عالمی سطح پر اپنی برتری ایک بار پھر ثابت کر دی۔
ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ انفرادی مقابلے میں آسٹریلیا کے دینتھ فرنینڈو عالمی چیمپئن بن گئے۔
انفرادی مقابلوں میں پاکستان کے 3 کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کے احمد سلمان نے انڈر 16 کیٹیگری، جبکہ احد صولت فاطمی نے انڈر 14 کیٹیگری میں عالمی چیمپئن شپ جیت لی۔
مزید پڑھیں:ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ: پاکستان کو اپنے دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا
انڈر 12 کیٹیگری میں پاکستان کے مصطفیٰ فرحان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پاکستانی ٹیم کے کم عمر ترین کھلاڑی تیمور وسیم نے انڈر 10 کیٹیگری میں عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
تیمور وسیم نے گزشتہ برس بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 8 ورلڈ ٹائٹل جیتا تھا۔
21 ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں 11 ممالک سے تعلق رکھنے والے 183 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔






