
(24 ںیوز)سندھ کے علاقے اوباڑو میں عدالت سے پیشی پر لائے گئے 2 خطرناک اور انعام یافتہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں میں راحب شر اور موریو شر شامل ہیں،خطرناک ڈاکوؤں کے فرار ہونے پر پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔
پولیس نے بتایا کہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ ین بندی کردی گئی ہے،دونوں ڈاکوؤں کو گھوٹکی جیل سے اوباڑو کی عدالت پر پیشی پر لایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبا زشریف کی ایف بی آر اصلاحات پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت






