26

واشک میں مسلح افراد کی فائرنگ  پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 افرادجاں بحق

(عیسیٰ ترین ) بلوچستان کے ضلع واشک کے سرحدی علاقے ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

 ڈپٹی کمشنر واشک مجید سرپرہ کے مطابق واقعہ ایرانی سرحد سے متصل ماشکیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے حمام کی دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

 حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  پانچ خلیجی ملکوں پر ایرانی حملے، دو ثالث بھی نشانہ بن گئے، کشیدگی کا نیا عروج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں