5

ڈالر سستا ہو گیا نئی قیمت جانیے

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 277.70 روپے سے کم ہوکر 277.67 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر279.61 روپے اور یو اے ای درہم 76.48 روپے پر برقرار رہا جبکہ یورو 26پیسے کمی  سے 323.72 روپے ،سعودی ریال 2 پیسے کم ہوکر 74.71 روپے پرآگیا،برطانوی پاونڈ  45 پیسے  اضافے سے  378.56 روپے کا ہوگیا۔

ادھرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی، ہنڈریڈ انڈیکس 1463 پوائنٹس گر گیا،کے ایس ای 100 انڈیکس 179846 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 181017 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچا،فروخت کے دباؤ سے انڈیکس 179778 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ منافع کی وصولی اور فروخت کے باعث مارکیٹ میں مندی غالب رہی، امریکا ایران جنگ کے خاتمے کی امیدیں دم توڑنے پر مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی ۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم،ہڑتال جاری رکھنے کااعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں