
(عمران مہر ) ملتان میں اینٹی کرپشن کی ٹریپ ریڈ کارروائی کے دوران ایم ڈی اے اہلکار کو50 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا۔
کارروائی ریجنل ڈائریکٹر بشارت نبی کی نگرانی میں سرکل آفیسر سید علی حسن گیلانی اور ٹیم نے کی ،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم حسیب اللہ سے نشان زدہ کرنسی برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیاگیاہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ملزم نے سکیورٹی کمپنی کے گارڈز کی تعداد بڑھانے کے عوض پہلے 16 لاکھ روپے رشوت وصول کی،مزید 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ملزم کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق کارروائی جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل خالد کی نگرانی میں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامررضا کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازاگیا






