7

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں:وزیر دفاع خواجہ آصف کاانکشاف

(24نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد  آصف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران ایک بار پھر امن معاہدے یا کسی سمجھوتے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی نہ کسی قسم کے معاہدے یا مفاہمت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 2 سے 3 دنوں کے دوران ملنے والے اشارے بتاتے ہیں کہ امریکا اور ایران میں امن سمجھوتے یا مفاہمت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ حالات ایک بار پھر امن معاہدے کے حق میں بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران کشیدگی،  بحری جہازوں پر حملے: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

علاوہ ازیں آذربائیجان کے رخصت ہونے والے سفیر    خضر فرہادوف نے  اسلام آباد میں وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔

 وزیرِ دفاع نے سفیر کی مدتِ ملازمت کے دوران پاکستان-آذربائیجان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کو سراہا،دونوں فریقین نے بالخصوص دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 وزیرِ دفاع نے معزز سفیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں