(24نیوز) چہرے کی جلد پر ایک ہموار پتھر سے مساج کرنا شاید ہی نیا ہو۔ چہرے کے مساج کی یہ تکنیک صدیوں سے موجود ہے، لیکن سوشل میڈیا پر آج کل اسے گالوں کی شارپ دکھائی دینے والے ہڈیوں کے ابھار اور زیادہ جوان دکھانے والی جا لائن کو پتلا اور زیادہ نمایاں بنانے کے لئے شاندار نسخہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ان حیرت انگیز نتائج کے دعووں نے گوا شا اور جیڈ رولرز کو خوبصورتی کے سٹیپل میں تبدیل کر دیا ہے۔ لیکن حقیقت کیا ہے؟
حقیقت سوشل میڈیا پر نظر آنے والی ہائپ سے کچھ زیادہ دلچسپ ہے۔ چہرے کی جلد پر رولنگ کے لئے بنائے گئے پتھر کے یہ ٹولز جلد کو تروتازہ بنا سکتے ہیں اور کچھ وقت کیلئے جلد کی پفی نیس کونمایاں کم کر کے اسے دیکھنے میں قدرے ٹائٹ کر سکتے ہیں۔

پھر بھی صرف گواشا اور ماربل رولرز کی مدد سے چہرے کی جلد کو دیر تک ٹائیت رکھنے اور مستقل شکل دینے کے ثبوت محدود ہیں۔ یہ جاننا کہ سائنس کہاں ختم ہوتی ہے اور کہاں سے مارکیٹنگ شروع ہوتی ہے یہ فیصلہ کرنا بہت آسان بنا دیتا ہے کہ آیا یہ ٹولز آپ کے روٹین میں جگہ پانے کے مستحق ہیں بھی یا نہیں۔
گواشا کیا کرتے ہیں، اور وہ کس کے لیے ہیں
گوا شا ایک ہموار کناروں والا بہت ہموار پتھر کا آلہ ہے جو ہلکے دباؤ کے ساتھ جلد پر سرکتا ہے، جبکہ چہرے کےرولر میں چہرے پر مساج کے لیے گھومنے والے پتھروں یا دھاتی سلنڈروں کا استعمال ہوتا ہے۔ دونوں اپنے طور پر سکن کئیر اورفیس مساج کی شکلیں ہیں۔
مساج عارضی طور پر سکن کے نیچے موجود فلوئیڈز کی حرکت کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہے، جلد کی سطح کے نیچے خون کی گردش کو بہتر بنا سکتا ہے اور چہرے کے پٹھوں کو ریلیکس کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اس سے چہرہ قدرے کم پھولا اور ڈھیلی سکن قدرے ٹائیٹ دکھائی دے سکتی ہے، خاص طور پر صبح کے وقت سو کر اٹھنے کے فوراً بعد یا ایک لمبے دن کی مشقت کے بعد۔ ایک حالیہ بے ترتیب آزمائش میں آٹھ ہفتوں کے باقاعدہ استعمال کے بعد چہرے کی شکل میں معمولی بہتری پائی گئی، حالانکہ یہ سٹڈی کم لوگوں پر کی گئی۔ اس سے البتہ چہرے کی سکن میں مستقل تبدیلیاں دیکھنے میں نہیں آئیں۔
پاکستان کے گرم میدانی علاقوں کے قارئین کے لیے، جہاں گرم موسم اور ایئر کنڈیشنڈ ماحول جلد کو پانی کی کمی کا احساس دلاتے ہیں، یہ ٹولز سکن کیئر کے چند منٹوں کو آرام دہ مساج کی رسم میں بھی بدل سکتے ہیں۔
ٹیکنیک کیا ہے؟
ٹیکنیک مواد سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ سٹینلیس سٹیل، جیڈ اور گلاب کوارٹج مساج کےٹولز کے طور پر کام کر سکتے ہیں جب ان ٹولز کو چہرے پر لگانے کے کسی تیل یا سیرم سے کافی نرمی سے استعمال کیا جائے تو رزلٹ مزید بہتر ہو جاتا ہے۔ سٹینلیس سٹیل اور پتھر دونوں قدرتی طور پر ٹھنڈا رہتے ہیں اور ان کا اثر فرحت بخش ہوتا ہے۔
ایک ہموار ٹول کا انتخاب کریں جو پکڑنے میں آرام دہ ہو، سکن پر رول کرنے کے لئےہلکے دباؤ کا استعمال کریں اور توقعات کو حقیقت پسندانہ رکھیں، کسی فوری کرشمے کی امید نہ رکھیں؛ فائدہ مسلسل مساج سے ہوتا ہے، پتھر سے نہیں۔
سٹینلیس سٹیل گوا شا
ایک سٹینلیس سٹیل گوا شا ابتدا کرنے کے لیے ایک آسان تجویز ہے۔اس کے مڑے ہوئے کنارے جبڑے، گالوں اور گردن کے مطابق ہوتے ہیں، جب کہ ہموار فنش ٹول کو چہرے کے تیل یا مساج کریم کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ چہرے کی سکن پہر زیادہ آسانی سے موو کرتا ہے۔ سٹینلیس سٹیل اس ٹوٹ پھوٹ سے بھی بچتا ہے جو حادثاتی طور پر گر جانے سے پتھر کے گوا شا پر ہو سکتی ہے۔
ماربل رولر
چہرے کا رولر گوا شا کے مقابلے میں ہلکا مساج مہیا کرتا ہے۔ اس ٹول کو خاص طور پر آنکھوں اور گالوں کے ارد گرد استعمال کرنا آسان ہے۔
چہرے کی ڈھیلی اور پھولی ہوئی نظر آنے والی سکن کی ظاہری شکل کو عارضی طور پر کم کرنے کے لیے رولنگ صبح کی ایک خوشگوار روٹین ہو سکتی ہے، خاص طور پر اگر رولر کو پہلے سے فریج یا فریزر میں رکھ کر ٹھنڈا کر دیا گیا ہو۔ یہ تجربہ تھکے ہوئے پٹھوں اور اعصاب کیلئےآرام دہ ہوتا ہے۔ تاہم اب تک سامنے آنے والے شواہد یہ تجویز نہیں کرتے ہیں کہ یہ چہرے کی حالت میں کوئی مستقل تبدیلیاں پیدا کر سکتا ہے۔
یہ رولر آ پ کو بازار سے خود تلاش کرنا پڑیں گے۔

موسچرائزنگ کریم سکن تھراپی، چہرے کا تیل
رولر کے ساتھ چہرے پر لگانے کا کوئی بھی آئل یا موئسچرائزنگ کریم سکن کئیر کے لئ خواہ غیر ضروری ہی ہو، یہ لیکن رولر کے بہتر اور مؤثر استعمال کو یقینی بنانے میں مدد دیتی ہے۔
فیس کئیر آئل یا موئسچرائزنگ کریم مساج کے ٹولز کو جلد پر موو کرنے میں مدد دینے کے ساتھ سکین کو ٹون کرنے میں بھی مدد دے سکتی ہے۔ اس مقصد کے لئے اپنی سکن کی خاص ضرورت کے مطابق کسی آئل یا موئسچرائزنگ کریم کا انتخاب آپ کو خود کرنا ہے۔

گوا شا ٹول یا رولر استعمال کرنے سے پہلے موئسچرائزر کے چند قطرے عام طور پر کافی ہوتے ہیں۔
آئس رولر
ایک آئس رولر مختلف زاویے سے چہرے کی سوجن تک پہنچتا ہے۔ جلد کو ٹھنڈا کرنے سے جو تازگی محسوس ہوتی ہے وہ اضافی ہے، بنیادی طور پر ٹھنڈک چہرے کی سکن کے ڈھیلے پن کو کم کرنے میں معاون ہوتی ہے اورگرم دن کے گزرے ہوئے کئی گھنٹوں کی تھکن اور اثرات کو زائل کرنے میں بھی اتنی ہی کارگر ہوتی ہے جتنا صبح سویرے بیدار ہونے کے بعد چہرے پرسوجن کی ظاہری شکل کو مختصر وقت میں کم کرنے میں معاون ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ایم ڈی کیٹ کیلئے رجسٹریشن کروانے کیلئے مزید دن مل گئے
دیگر مساج کے ٹولز کی طرح، آئس رولر کا اثر بھی ساختی کے بجائے عارضی ہوتا ہے. اسے سکن کیئر کے مستقل معمول کے متبادل کے بجائے آرام پہنچانے اور سکن کیئر لوازمات کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

آئس کیوب مساج کے لئے آئس کیوب آپ کو اپنے فریج میں خود بنانا ہوں گے۔ آئس کیوب بنانے کے لئے مناسب سانچے آپ کو بازار سے تلاش کرنا ہوں گے۔ ایسے سانچے مل جاتے ہیں جن میں آئس کیوب بنانے کے بعد ہاتھ سے پکڑنے کے لئے پلاسٹک کی مناسب جگہ دستیاب رہتی ہے۔
آئس کیوب بنانے کے لئے سانچے میں پانی بھرتے ہوئے اس مین اپنی پسند کے کسی پھول کی پتیاں بھی شامل کر دین تو آئس کیوب مساج کا تجربہ زیادہ فرحت بخش ہو سکتا ہے۔
حقیقت پسندانہ فیصلہ
گوا شا اور چہرے کے رولرز بہترین معاون کا کام کرتے ہیں جب انہیں چہرے کو حسین بنانے کے معجزاتی آلات کے بجائے مساج کے معمول کے ٹولز کی حیثیت سے دیکھا اور استعمال کیا جائے۔
گواشا اور فیس رولر عارضی طور پر سوجن کو کم کر سکتے ہیں، چہرے کے پٹھوں کو آرام دینے میں مدد کر سکتے ہیں اور سکن کئیر کی روٹین کو مزید خوشگوار محسوس کر سکتے ہیں۔ ان ٹولز کے استعمال کرنے والوں سے حاصل ہونے والے فیڈ بیک کے مطابق یہ چہرے کو مستقل نئی شکل دینے کے بجائے معمولی، قلیل مدتی بہتری تو بہرحال لاتے ہیں۔ زیادہ تر قارئین کے لیے، پتھر اور سٹینلیس ستیل کے گواشا اور رولر پائیداری، صفائی میں آسانی اور روزمرہ کے استعمال میں سب سے زیادہ عملی توازن پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے یوم آزادی پر خوبصورت نغمہ ریلیز کر کے شہریوں کو حیران کر دیا






