4

  ایپل کا چین کیساتھ ملکر منفرد کارنامہ! دنیا حیران رہ گئی 

 (ویب ڈیسک ) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے چینی مارکیٹ کے لیے مخصوص اپنا بڑا زبان ماڈل (LLM) تیار کرلیا ہے، جسے چینی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا کی معاونت سے تیار اور تربیت دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے  کے مطابق معاملے سے واقف تین افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایپل کا یہ قدم اس کی سابقہ حکمت عملی سے مختلف ہے، جس کے تحت کمپنی چین میں مصنوعی ذہانت کی خصوصیات کے لیے زیادہ تر مقامی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ماڈلز پر انحصار کرتی رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایپل نے چین کے لیے تیار کیے گئے مخصوص AI ماڈل کی تیاری میں علی بابا کے ساتھ شراکت کی ہے۔ ایپل اور علی بابا نے اس حوالے سے رائٹرز کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کا فوری جواب نہیں دیا۔

ایپل کی AI ٹولز پر مشتمل سروس ایپل انٹیلجنٹس  کو آئندہ چند ماہ میں چین میں متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔ یہ سروس آئی او ایس کے آئندہ اپ ڈیٹ کے بعد چین میں دستیاب ہوسکتی ہے۔

چین کے لیے الگ AI ماڈل کیوں؟
چین میں امریکی AI ماڈلز، جن میں OpenAI کا ChatGPT اور Anthropic کا Claude شامل ہیں، دستیاب نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایپل نے چینی مارکیٹ کے لیے مقامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کا راستہ اختیار کیا۔

رپورٹس کے مطابق اپنا مخصوص AI ماڈل تیار کرنے سے ایپل کو چین میں فروخت ہونے والے AI سے لیس آئی فونز اور دیگر آلات پر مصنوعی ذہانت کے تجربے پر زیادہ کنٹرول حاصل ہوسکتا ہے۔

چین ایپل کی اہم ترین بیرونِ ملک مارکیٹوں میں شامل ہے، تاہم وہاں کمپنی کو مقامی حریفوں خصوصاً ہوائیو کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ چینی کمپنیاں مصنوعی ذہانت سے لیس اسمارٹ فونز کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھی ہیں۔

علی بابا اور ایپل کا تعاون
چین میں  ایپل انٹیلجنٹس کے لیے ایپل پہلے ہی علی بابا کے Qwen ماڈل کو شامل کرنے کی تیاری کرچکا ہے، جبکہ اس سروس میں چینی کمپنی بیڈو کی ٹیکنالوجی بھی شامل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آچکی ہیں۔

چین کے سائبر اسپیس ریگولیٹر نے گزشتہ ماہ ایپل کی جنریٹو AI سروس کو رجسٹر کیا تھا، جس کے بعد چین میں پہلی مرتبہ  ایپل انٹیلجنٹس کی دستیابی کی راہ ہموار ہوئی۔

ایپل نے گزشتہ ہفتے چینی زبان میں ایک گائیڈ بھی جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ چین میں اہل Mac صارفین Qwen کو Siri اور Writing Tools کے ساتھ کیسے استعمال کرسکتے ہیں، تاہم بعد میں کمپنی نے یہ گائیڈ اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دی۔

چین میں AI کی دوڑ
ایپل کا چین کے لیے اپنا AI ماڈل تیار کرنا ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی اور چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مقابلہ تیز ہے۔

رائٹرز کے مطابق ایپل کا منصوبہ چین میں کسی غیر ملکی کمپنی کے لیے ایک منفرد حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے، جس کے ذریعے کمپنی مقامی قوانین اور سخت ریگولیٹری تقاضوں کے درمیان اپنی AI سروسز متعارف کرانے کی کوشش کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں