5

 الحمرامیں جشن آزادی پرپرچم کشائی اورآزادی واک کا اہتمام 

(ویب ڈیسک)جشن آزادی کے موقع پر الحمرا آرٹس کونسل میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقدہوئی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا محمد نواز گوندل نے قومی پرچم لہرایا،اس موقع پرآزادی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عمیر حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیو محمد عارف، ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرام وسیم اکرم،آڈیٹر اینڈ اکاؤنٹ آفیسر محمد محب شمسی اور دیگر افسران و ملازمین نے بھی شرکت کی،زندہ دلان لاہور کی بڑی تعداد نے الحمرا میں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی،بینڈ پرفارمنس میں پیش کیے گئے قومی ترانوں اور ملی نغموں نے تقریب کے ماحول کو ملی جذبے سے سرشار کر دیا۔
جشن آزادی کے موقع پر ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی، امن و سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں،محمد نواز گوندل نے پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباددیتے ہوئے بالخصوص فنکاروں، ادیبوں، شاعروں، مصوروں اور گلوکاروں کے لیے خصوصی نیک تمناؤں کا اظہارکیااورکہاکہ پاکستان میں جذبہ حب الوطنی کے فروغ میں فنون لطیفہ کے شعبے نے ہمیشہ خصوصی اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔


 ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محمد نواز گوندل نے اپنے پیغام میں نئی نسل کو جدید علوم و ٹیکنالوجی سیکھنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ جدید علوم سے بھرپور استفادہ کرکے پاکستان دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کے شانہ بشانہ آگے بڑھ سکتا ہے،نئی نسل جدید علوم سیکھے تاکہ ہم دنیا کے قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھ سکیں اور زندہ قوموں میں ہمیشہ ہمارا نام فخر سے بلند رہے،فنکار، ادیب، شاعر، مصور اور گلوکار اپنے فن کے ذریعے قومی جذبات، پاکستان کی شناخت اور وطن سے محبت کو اجاگر کرتے ہیں،قومی دن آزادی کی قدر، قومی اتحاد، ثقافتی شناخت اور مستقبل کے عزم کو نئی نسل تک منتقل کرنے کا اہم موقع ہوتے ہیں،قومی دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی ایک عظیم نعمت کے ساتھ ساتھ قومی ذمہ داری بھی ہے،فنون لطیفہ، موسیقی اور ثقافتی سرگرمیاں قومی دنوں کو عوامی جذبات اور قومی شناخت سے جوڑنے کا مؤثر ذریعہ ہیں،الحمرا جشن آزادی کے ذریعے پاکستان کی ثقافتی شناخت، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرچ انجن گوگل بھی پاکستان کے رنگ میں رنگ گیا،ڈوڈل تبدیل
انہوں نے کہاکہ الحمرا وطن عزیز کے خوبصورت قومی بیانیے کو تقویت دے رہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی آزادی کی قدر بھی جانتی ہے اور اس کے تحفظ کا عزم بھی رکھتی ہے،جشن آزادی پاکستان کے موقع پر الحمرا میں قومی پرچم، قومی ترانے اور ملی نغموں کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا،الحمرا نئی نسل میں آزادی کی اہمیت، قومی ذمہ داری اور وطن سے محبت کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں