
(24 نیوز )امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔
مولانا فضل الرحمان نے مرحومہ کی بلندی درجات اور مغفرت کی دعاء کی اور کہا کہ اللہ کریم مرحومہ کی کامل مغفرت فرماکر اعلی علیین میں مقام عطاء فرمائے۔
امیر جےیوآئی نے کہا کہ ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی ذات کی رحلت یقینا بڑا صدمہ ہے،ماں کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا ہے ۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی، طارق بلوچ موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں :سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام






