
(24نیوز) سٹی نیوز نیٹ ورک اٹھارہ سال کا ہوگیا ۔
سٹی نیوز نیٹ ورک کے قیام کی 18 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سی این این ہیڈ آفس میں ہوئی ، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ڈائریکٹر24نیوز میاں طاہر ۔گروپ ایڈیٹر نوید چودھری ، ایگزیکٹوڈائریکٹرآپریشنزسٹی نیوز نیٹ ورک تراب عباس، گروپ ہیڈ پروگرامنگ علی کاظمی اورڈائریکٹر پروگرامنگ خرم کلیم کے ساتھ سٹی نیوز نیٹ ورک کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے کارکن تقریب میں شریک تھے۔
پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے 18ویں سالگرہ پر سٹی نیوز نیٹ ورک کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کی۔ اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خواجہ عمران نذیر نے سی ای او سٹی نیوز نیٹ ورک محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا،، انہوں نے ہمیشہ اپنے ورکرز سے برادرانہ تعلق رکھا۔
گروپ ایڈیٹر نوید چودھری نے سٹی نیوز نیٹ ورک کی کامیابی کا نسخہ بتاتے ہوئے کہا کہ محنت کے سوا دنیا میں کوئی جادو نہیں،اس کے بعد ٹیم،،ٹیم سے بڑھ کر فیملی، ٹیم کا لیڈر، محسن نقوی!
ڈائریکٹر24نیوز میاں طاہر نے کہا، آج اگر دنیا میں لاہور کی شناخت ہے ،، لوگ آ کر لاہور میں رہنا چاہتے ہیں تواس کی وجہ سٹی 42 ہے۔
سالگرہ کی تقریب میں سٹی نیوز نیٹ ورک کےکارکنوں نےاس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی بھرپور جذبے اور محنت کے ساتھ چینل کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیئے: عوامی خدمات کے اعتراف میں وزیر داخلہ محسن نقوی کو نشان امتیاز دینے کی منظوری






