
(طیب سیف )پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اہم کمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کی صحت پر مؤقف دے گی۔
کمیٹی کےارکان بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق آفیشلی مؤقف دینے کے مجاز ہوں گے،پانچ رکنی کمیٹی میں بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجہ، تیمور جھگڑا، شیخ وقاص اور انتظار پنجوتھہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کو فوری شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے؛سلمان اکرم راجہ
کمیٹی بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق مؤقف اور پارٹی ارکان کو بریف کرنے کی مجاز ہوگی۔






