3

نو مئی مقدمات عدالت سے اہم خبرآگئی

( ارشاد قریشی )نو مئی مقدمات میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو گئےاورعدالت نے سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔
راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں نو مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اپنے وکیل سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو ئےتوانہیں حاضری لگا کر جانے کی اجازت مل گئی،عدالت نے مقدمات کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔ 

یہ بھی پڑھیں:کہیں ہلکی توکہیں تیزبارش؛محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

واضح رہے کہ نو مئی کے 11 مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں،ان مقدمات میں بانی پی ٹی آئی ،شاہ محمود قریشی،اورعلی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور پانچ سو سے زائد کارکن نامزد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں