
(ویب ڈیسک )نوجوان آسٹریلوی خاتون گالفر ٹورنامنٹ کے دوران برین ہیمرج کا شکار ہو کر ہسپتال میں چل بسیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 18 سالہ جیسیکا بینگ نامی خاتون گالفر بنکاک میں یکم اگست کو کھیل کے دوران اچانگ گر پڑیں۔
خاتون گالفر کو ہنگامی طور پر بنکاک کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے دماغ کی ہنگامی سرجری کی گئی اور تقریباً 2 ہفتے تک انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی گاڑیوں کی دنیا بھر میں دھوم!اپنے ہی ملک میں فروخت کیوں گر رہی ؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے بعد 13 اگست تک اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد وہ چل بسیں۔






