
(حسن علی)حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر شہریوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
شہر میں پٹرول 327 روپے 99 پیسے جبکہ ڈیزل 388 روپے 51 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کرے۔
ایندھن سستا ہونے سے ہی مہنگائی میں کمی ممکن ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوں گی تو ٹرانسپورٹ سمیت روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی۔
مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمتیں ہر 7 یا 15 دن بعد مقرر کرنے کی تجویز






