2

پاکستان اسٹاک ایکسچینج : کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان  1325 پوائنٹس کی کمی

(احسن عباسی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا ۔

 ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہفتے کے دوران 1325 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ وار بنیاد پر 100 انڈیکس 0.73 فیصد کمی کے بعد 180104 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 182347 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 179778 پوائنٹس رہی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 152 ارب روپے مالیت کے 3.41 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمتیں ہر 7 یا 15 دن بعد مقرر کرنے کی تجویز 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں