
(اشرف خان)صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ کل وفاقی حکومت،پنجاب حکومت اور سندھ حکومت کے نمائندوں سے گورنر ہاؤس میں مذاکرات ہوں گے، وزیر مواصلات عبدالعلیم خان،وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر مذاکرات کیلئے کراچی پہنچیں گے۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے اہم ویڈیو بیان میں کہا کہ مذاکرات میں گورنر سندھ ،وزیر مواصلات،وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب،وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اور دیگر حکومتی نمائندے شامل ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ 8 دن سے ہماری پر امن ملک گیر ہڑتال جاری ہے ، پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز احتجاج پر ہیں ، اُمید کرتا ہوں بہت جلد ہمارے مسائل حل ہوں گے اور ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلنا شروع ہو جائے گا۔
ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک ہماری پر امن ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی، پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز پر امن رہیں بہت جلد خوشخبری ملے گی۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کی یقین دہانی میں نہیں آئیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں :ایران نے قطر میں قید تین پائلٹوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا






