5

  کراچی میں اہم شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ٹریفک ڈائیورژن پلان سامنےآگیا

(24نیوز)  کراچی  میں تین تلوار کلفٹن پر سیاسی جماعت کے احتجاجی مظاہرے کے سبب اہم شاہراہ 6 بجے سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔

ٹریفک پولیس ساؤتھ کے بیان میں  کہا گیا کہ میٹروپول سے لے کر تین تلوار بذریعہ کلفٹن برج بند رہے گا۔

ے پی ٹی انڈر پاس اور بوٹ بیسن سے تین تلوار جانے والا راستہ بند رہے گا۔ 

 ریس کورس سگنل اور باتھ آئی لینڈ سے تین تلوار جانے والا راستہ بھی بند رہے گا۔

ٹریفک پولیس ساؤتھ کے بیان میں کہا گیا کہ ایئرپورٹ سے شہر کی جانب آنے والی ٹریفک سی ایس ڈی کی طرف بائیں مڑ کر آگے جائے گی، ٹریفک جے پی ایم سی کی طرف سے اپنی منزل پر روانہ ہوگی، بوٹ بیسن سے آنے والی ٹریفک پنجاب کالونی کی جانب جائے گی، دو تلوار سے آنے والی ٹریفک زمزمہ اسٹریٹ سے آگے جائے گی۔

عبداللہ ہارون روڈ اور آواری سگنل سے ٹریفک فاطمہ جناح روڈ کینٹ اسٹیشن جائے گی، چوہدری خلیق الزماں روڈ سے ضیا الدین روڈ جانے والی ٹریفک تین تلوار نہیں جائے گی، شہری بند راستوں کی جانب جانے سے گریز کریں، متبادل راستوں کا استعمال کر کے منزل کی جانب روانہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیئے:  سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 30 میں ضمنی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے، اسفندیار کھرل کی نمایاں سبقت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں