3

 شاہد آفریدی کا لاپتہ پالتو کتا میکس مل گیا

(24 نیوز)شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میکس کی واپسی پر مدد کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیاہے۔

 انہوں نے کہا کہ میکس مل گیا ہے ، جن لوگوں نے میکس کی گمشدگی کی پوسٹ کو لائیک کیا، کمنٹ کیے اور زیادہ سے زیادہ شیئر کیا، ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کی مدد کے بغیر میکس کی واپسی ممکن نہیں تھی۔

شاہد آفریدی نے میکس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ  میکس جب ہماری زندگی میں آیا تو وہ صرف 30 سے 35 دن کا ننھا سا پپی تھا اور اسے گھر کے ایک فرد کی طرح بے حد محبت اور توجہ سے پالا گیا۔

  اس سے قبل وسیم اکرم کا پالتو کتا کراچی میں گم ہوگیا تھا اور اس کو تلاش کرنے والے شخص کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا گیا تھا جسے تلاش کر لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:ڈارون ٹیسٹ:بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو شکست دیکر تاریخی کامیابی حاصل کر لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں