3

سندھ میں 27 جوڈیشل افسران کے فوری تبادلے اور تقرریاں

(24 نیوز)سندھ میں 27 جوڈیشل افسران کے فوری تبادلے اور تقرریاں، شمشاد الدین جونیجو کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد سے او ایس ڈی ہائیکورٹ سندھ کراچی مقرر کر دیا گیا۔

محمد علی کو پنو عاقل سے رتو ڈیرو، بلالوال پیرزادہ کو رتو ڈیرو سے ماتلی تبادلہ کیا گیا ،ایڈیشنل سیشن جج خوشی محمد کو ماتلی سے ٹنڈو آدم منتقل کر دیا گیا،گل محمد کو سیہون سے ہالا جبکہ عبد الستار کو حیدرآباد سے سیہون تعینات کر دیا گیا۔

عبدالحق منگریو کا لاڑکانہ سے پنو عاقل تبادلہ کر دیا گیا،جنید احمد کو او ایس ڈی سے سانگھڑ سینئر سول جج جبکہ منصور احمد کو سانگھڑ سے بدین سینئر سول جج مقرر کیا گیا ،سینئر سول جج کاشف بھٹی کا بدین سے میرپورخاص تبادلہ کیا گیا۔

سینئر سول جج منگھا رام کو میرپورخاص سے کراچی ساؤتھ، عباس مہدی کو کراچی ساؤتھ سے ڈپٹی رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ مقرر کر دیا گیا،سرتاج الدین مہر کو کراچی ایسٹ سے مہراب پور سینئر سول جج مقرر کر دیا گیا۔

امتیاز احمد بھنبرو دادو سے خیرپور اور وقار احمد جونیجو کا خیرپور سے کراچی ملیر تبادلہ کیا گیا،سینئر سول جج وحید احمد کو ملیر سے جوہی، آفتاب احمد بگھیو کو جوہی سے کراچی ایسٹ مقرر کیا گیا ،سینئر سول جج محمد احسن کا مہراب پور سے دادو تبادلہ کر دیا گیا۔

امتیاز علی کا لاڑکانہ سے کراچی ویسٹ اور عبدالباسط کلہوڑو کراچی ویسٹ  سے قمبر تعینات ،محمد سلیم کا قمبر سے لاڑکانہ تبادلہ کر دیا گیا،بھپت رائے کو سانگھڑ سے کراچی ساؤتھ تعینات کر دیا گیا۔

زہیب احمد کوریجو  او ایس ڈی سے جوہی تعینات،باسط علی کو پنو عاقل سے نوشہروفیروز اور مسرور قادر کو نوشہروفیروز سے پنو عاقل تبادلہ کر دیا گیا،عبدالفتاح جونیجو کو میرپور ماتھیلو سے کے بجائے تنگوانی تعینات کر دیا گیا۔

عبدالستار کو تنگوانی سے سعید آباد تعینات کر دیا گیا،تمام تبادلے اور تقرریاں سندھ ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں :ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں