
(24 ںیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے، اہلیہ باسط علی نے بتایا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر کو انجوپلاسٹی کےلیے نجی اسپتال لایا گیا ہے، وہ فی الحال زیر علاج ہیں۔
55 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے 19 ٹیسٹ اور 50 ایک روزہ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے اور بالترتیب 858 اور 1265 رنز بنائے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق کرکٹر باسط علی 13 دسمبر 1970 کو کراچی میں پیدا ہوئے، دائیں ہاتھ کے بلے باز نے پاکستان کے لیے 19ٹیسٹ میچ، 858 رنز، 1 سنچری، 5 نصف سنچریاں بنائیں۔
ون ڈے کیرئیر میں مجموعی طور پر 50 میچ کھیلے جن میں 1,265 رنز، 1 سنچری، 9 نصف سنچریاں شامل تھیں ، 103 ان کا بہترین ٹیسٹ سکور رہا ہے جبکہ 127 رنز ون ڈے کا بہترین سکور رہا ۔
بین الاقوامی کیریئر 1993 سے 1996 تک رہا,باسط علی خاص طور پر جارحانہ بیٹنگ، ہُک اور پل شاٹس کے لیے مشہور تھے, 1993 میں شارجہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انہوں نے 67 گیندوں پر 127 ناٹ آؤٹ رنز بنائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو






