3

خواجہ سلمان رفیق سے تحریک اہل سنت کے علما وفد کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال 

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے تحریکِ اہلِ سنت کے علماء وفد نے ملاقات  کی،تحریک اہلِ سنت کے علماء وفد کی قیادت چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب مفتی انتخاب احمد نوری نے کی۔

سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید، ڈی آئی جی سپیشل برانچ سجاد منج، سید طاہر رضا بخاری، ڈی جی اوقاف حافظ انیس الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی جویریہ مقبول، ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل انیشیٹو عبدالرؤف، ایس ایس پی آپریشنز پنجاب، ایس ایس پی سی ٹی ڈی و دیگر ملاقات میں شریک ہوئے۔

وفد میں چیئرمین متحدہ علماء بورڈ ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری، مرکزی صدر سید مراتب علی شاہ، جنرل سیکرٹری عطیع اللہ رضوی، صدر جنوبی پنجاب محمد محب النبی رضوی، مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی، مولانا صاحبزادہ ضیاء اللہ رضوی، صدر راولپنڈی ڈویژن  ڈاکٹر محمد طیب رضا قادری، ڈویژنل صدر محمد فضل رسول رضوی، محمد ابو بکر اور چیف آرگنائزر سید حیدر رضا شامل تھے۔ملاقات کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال بارے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم اورنگزیب کے 11 سالہ بیٹے نے  بین الاقوامی ایونٹ میں پاکستان کا نام روشن کر دیا

صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں تمام مکاتبِ فکر کے معزز علماء کرام سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب میں قیام امن کیلئے علماء کرام کا بنیادی کردار ہے، ہمیں ہر قسم کے اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی سلامتی کی خاطر اکٹھے ہونا ہے۔

خواجہ سلمان رفیق کاکہناتھا کہ محکمہ داخلہ کا سائبر پٹرولنگ سیل فرقہ واریت کیخلاف موثر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان کی سلامتی کیلئے تمام مکاتبِ فکر ایک صفحے پر ہی۔ 

 سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہناتھا کہ معزز علماء کرام قیام امن کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے،محکمہ داخلہ اب تک 13 ہزار سے زائد قابل اعتراض سوشل میڈیا اکاؤنٹس پی ٹی اے کو رپورٹ کر چکا ہے۔ 

چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب مفتی انتخاب احمد نوری نے کہاکہ اتحاد بین المسلمین کیلئے حکومت پنجاب کی کاوشوں کے ساتھ کھڑے ہیں، تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام قیام امن اور باہمی وحدت کیلئے ریاست کے دست و بازو ہیں، قیام امن کیلئے کاوشوں پر محکمہ داخلہ پنجاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ 

ملاقات کے اختتام پر پاکستان کی ترقی، سلامتی و خوشحالی اور قیامِ امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:نجی اداروں میں کام کرنیوالے سکلڈ ورکرکو ماہانہ کتنی اجرت ملے گی؟حکومت نے اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں