3

سردار ایاز صادق سے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی ملاقات،پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال

(روزینہ علی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفاق اور صوبائی و قانون ساز اسمبلیوں کے درمیان روابط اور پارلیمانی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا،پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا گیا۔

ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی مؤثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیرِ بحث  آئے،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا ۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے کہاکہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم اورنگزیب کے 11 سالہ بیٹے نے  بین الاقوامی ایونٹ میں پاکستان کا نام روشن کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں