
(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی بانی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی بیگم نفیسہ خالد انتقال کر گئیں۔
مرحومہ نے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔
نفیسہ خالد کی نماز جنازہ آج بعد از مغرب امام بارگاہ جاگیر علی اکبر، جاتی عمرہ روڈ میں ادا کی جائے گی، جبکہ ان کی تدفین اے ڈبلیو ٹی فیز 2، جاتی عمرہ بی بلاک قبرستان میں ہوگی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی صوبائی اور ضلعی قیادت نےبیگم نفیسہ خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، پارٹی رہنماؤں نے مرحومہ کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی،پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بیگم نفیسہ خالد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مون سون کا چھٹا اسپیل برسنے کو تیار،محکمہ موسمیات کی 21اگست تک بارشوں کی پیشگوئی
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق رکن قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں اسپیشل سیکرٹری سید شمعون ہاشمی کی نانی بیگم نفیسہ خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے بیگم نفیسہ خالد کی سیاسی، پارلیمانی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ نے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی سیاسی، پارلیمانی اور سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق رکن قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں اسپیشل سیکرٹری سید شمعون ہاشمی کی نانی صاحبہ، محترمہ بیگم نفیسہ خالد صاحبہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے بیگم نفیسہ خالد کی سیاسی، پارلیمانی اور سماجی خدمات کو…
— National Assembly ???????? (@NAofPakistan) August 17, 2026
سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ بیگم نفیسہ خالد کی وفات اہلِخانہ اور ان کے عزیز و اقارب کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے،انہوں نے سید شمعون ہاشمی اور دیگر عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ مرحومہ کے انتقال پر سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ بیگم نفیسہ خالد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔






