2

کینیڈین ویزے کیلئے 60 لاکھ روپے ہتھیانے والے انسانی سمگلر گرفتار

(طیب سیف )کینیڈین ویزے کے لیے 60 لاکھ روپے ہتھیانے والے انسانی سمگلر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد  نے کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ ندیم مسیح ولد نذیر مسیح کو حراست میں لیا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر 60 لاکھ روپے ہتھیائے۔

ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 592/26 دفعات 18 اور 22 ایمیگریشن آرڈیننس 1979 اور دفعات 419، 420، 468 اور 471 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہے۔

یہ کارروائی انسپکٹر محمد عظیم اور اے ایس آئی مظہر شاہ نے انجام دی جس کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں فرانسیسی سفیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے  الوداعی ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں