3

ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کی پیش گوئی

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے آج رات اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، بالائی  خیبرپختونخوا  اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش  کی نوید سنا دی، اس دوران  موسلادھار بارش بھی متوقع ہے تاہم  ملک کے  دیگر علاقوں میں موسم مرطوب  رہے گا۔   

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزاسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، کشمیر، بالائی/وسطی  خیبرپختونخوا  اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران  موسلادھار بارش کی بھی توقع۔  ملک کے  دیگر علاقوں میں موسم گرم   اور مرطوب  رہے گا۔   

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود/ ابر آلود رہنے  کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کا امکان    ہے،اس دوران    موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع دیر،سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر ،خیبر،  باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،   مردان،صوابی،  نوشہرہ،پشاور،ہنگو،اورکزئی،کرک،کرم اور  کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران    چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے،صوبہ کے دیگر اضلاع میں  موسم گرم اور مرطوب  رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں  موسم گرم اور مرطوب  رہنے  کے علاوہ  راولپنڈی،مری، گلیات،  اٹک،چکوال،  تلہ گنگ، گجرات،  جہلم، منگلا ، گوجرانوالہ، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ ،اوکاڑہ ،   سرگودھا،  میانوالی، بھکر،خوشاب، چنیوٹ اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران خطہ پوٹھوہار ، گجرات،  گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال،  لاہور اور شیخوپورہ میں  موسلادھار بارش بھی  متوقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ  جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے  جبکہ  شمال مشرقی اضلاع اور ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے   کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش    جبکہ کشمیر میں     موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

انتباہ:آج(رات) سے 20 اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، مردان، صوابی، پشاور،نوشہرہ،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور  کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔اس دوران  کشمیر ،   مری، گلیات ، اسلام آباد/راولپنڈی کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا  بھی خطرہ ہے۔

   خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یقین دہانیوں کی خلاف ورزی ہوئی تو ریلیف واپس ہو سکتاہے، عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں