
(24 ںیوز)کندھ کوٹ میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں حوا کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا ۔
ملزم شوہر برکت علی جکھرانی نے پسٹل کے فائر مار کر اپنی 40 سالہ بیوی منظوراں خاتون کو قتل کر دیا، واقعہ کے بعد ملزم فرار، اطلاع پر پولیس پہنچ کر مقتولہ خاتون کی لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچایا۔
پولیس کے مطابق نواحی گاؤں فقیر محمد جکھرانی پولیس تھانہ رسالدار کے حدود میں واقعہ پیش آیا ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں جلد گرفتار کر کے واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں فرانسیسی سفیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات






