4

سکولوں کے حوالے  سےایک اور اہم فیصلہ

( رابیل سدید)مون سون سیزن کے دوران سندھ میں مخدوش سکولوں کے حوالے سے اہم فیصلہ ہوگیا۔
 خطرناک اور جزوی مخدوش  سکولز میں تدریسی عمل روکنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ مخدوش  سکولز خالی کراکر طلبہ کو قریبی اسکولز منتقل کیا جائے گا۔
سندھ کے 30 اضلاع میں مخدوش  سکولز کے متبادل انتظامات کی تیاری کی ہدایت کردی گئی ہے،محکمہ تعلیم کی جانب سے مخدوش  سکولز کی فہرست ڈپٹی کمشنرز کو موصول ہوگئی ہے، محکمہ تعلیم کے مانیٹرنگ ونگ نے 6 ہزار 220 سکولز کو مخدوش قرار دے دیاہے۔
مخدوش  سکولز کے متبادل انتظامات ڈپٹی کمشنرز کی مشاورت سے کیے جائیں گے،مخدوش قرار دی گئی عمارتوں میں 6 ہزار 283 پرائمری  سکول شامل ہیں،بدین، میرپورخاص اور تھرپارکر میں خطرناک  سکولز کی تعداد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد،سیالکوٹ میں بارشیں؛ 62 پروازیں تاخیرکاشکار
ڈپٹی کمشنرز نے قریبی  سکولز کی تلاش شروع کردی ہے اورضلعی حکام کی مشاورت سے طلبہ کے لیے متبادل  سکولز کا انتظام کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں