7

وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا 

(24نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق پیٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں شہریوں پراضافی بوجھ کا معاملہ ایجنڈےمیں شامل ہے،پیٹرول،ڈیزل پرڈیلرزمارجن میں 15.51 فیصد اضافےکی منظوری لی جائے گی،کابینہ میں اس حوالے سےای سی سی کا14اگست کا فیصلہ پیش کیاجائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق پیٹرول کے فی لیٹر پرڈیلرمارجن میں 1.34روپے اضافے کی منظوری لی جائے گی،ڈیزل کے فی لیٹر پربھی ڈیلرز مارجن  میں 1.34روپے اضافے کی منظوری متوقع ہے،پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں یہ اضافی بوجھ فی لیٹر 2.68روپے بنے گا،اضافےپرپیٹرول،ڈیزل کے فی لیٹر پر ڈیلر مارجن19روپے96 پیسے ہوجائے گا،پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرمارجن  الگ الگ 9 روپے98 پیسے فی لیٹر بنےگا،اس وقت پیٹرول اورڈیزل پر الگ الگ8 روپے 64 پیسےفی لیٹر ڈیلرمارجن عائد ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ میں مجموعی معاشی، سیکیورٹی اورسیاسی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا،اجلاس میں خطے کی حالیہ صورتحال کاجائزہ لیے جانے کی توقع ہے،اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا معاملہ زیر غور آنےکا امکان  ہے،اجلاس میں مختلف کابینہ کمیٹیوں کے فیصلےتوثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے،وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا،کابینہ ڈویژن نےاجلاس سے متعلق کابینہ ارکان کوآگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسان اقساط پر گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں