5

مراعات و پنشن سے متعلق عدالت سے اہم خبرآگئی

(شوکت کورائی)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نےسابق جج سلمان انصاری کی پینشن کی آئینی درخواست مسترد کردی ۔
​آئینی بینچ جسٹس عدنان کریم اور جسٹس جعفر رضا پر مشتمل تھا، فیصلہ جسٹس جعفر رضا نے تحریر کیا ۔
درخواست گزار کی جانب سے ہائی کورٹ کا جج تسلیم کرنے اور تمام مراعات و پینشن جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
​  آئینی بینچ کے مطابق درخواست گزار ماضی کے فیصلوں کی روشنی میں پینشن کے حقدار نہیں، درخواست گزار 2007 میں ایڈیشنل جج مقرر ہوئے تھے اور انہوں نے پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:ڈیزل پر لیوی کی شرح 80 روپے فی لیٹر کردی گئی
سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت درخواست گزار کو 2009 میں عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں