8

جنوبی ایشیا و مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان اور شام کے وزرائے خارجہ کی بات چیت: ترجمان دفتر خارجہ

(انور عباس)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کی وفد کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس سلسلے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں فلسطین، گولان کی پہاڑیوں اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

انہوں نے بتایا کہ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان اور شام کے وزرائے خارجہ کی بات چیت ہوئی ہے۔ 

اس دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شامی وزیر خارجہ نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری تناؤ میں کمی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہتے ہیں۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور شام نے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈیفنس بل میں کچھ بھی ایسا نہیں جس سے کسی کو کوئی خطرہ ہہو، خواجہ آصف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں