
(اسامہ ملک)ہائی پروفائل میر رضا کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور ڈی آئی جی عامر فاروقی نے آخری لمحات کی ویڈیو جاری کرنے کا عندیہ دے دیاہے۔
میر رضاکے والد میر حسین کا کہنا ہے کہ رات سے ہم سوئے نہیں ، ہمیں ایک اور تکلیف دی گئی ہے، آپ کونسی آخری لمحات کی ویڈیو کی بات کررہے ہیں، ہم آپ سے شروع دن سے ویڈیوز مانگ رہے ہیں کہ ہمیں دیکھایا جائے، اب 24 دن بعد آپ بول رہے ہیں کہ ہمارے پاس آخری لمحات کی ویڈیو ہے۔
میر حسین کاکہناہے کہ ایک رات وہ تھی جب ہم نے قبر کشائی کروائی اور ایک رات سے ہمیں تکلیف دی گئی ہے،ہم میسج کرکے تھک گئے کہ ہمیں دیکھایا جائے، ہمیں اعتماد میں لیا جائے، ہم ماں باپ ہیں، ہم آپ سے شروع دن سے ویڈیوز مانگ رہے ہیں کہ ہمیں دیکھایا جائے، لوگ روڈ پر کھڑے ہیں، ہم آپ سے پوچھ رہے ہیں کونسی ویڈیو آگئی آپ کے پاس۔
یہ بھی پڑھیں:عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرکاری چھٹی کا اعلان ،نوٹیفیکیشن جاری
والد میر رضا نے مزیدکہاکہ اب اس کو کیا سمجھا جائے ہمیں پلیز بتایاجائے،ڈی آئی جی عامر فاروقی ایک اچھی شہرت کے افسر ہیں، ہم رات سے میسج کررہے ہیں، لیکن ابھی تک کوئی رپلائی نہیں آیا، آپ میڈیا پر چیزیں چلارہے ہیں لیکن ہمیں نہیں بتا رہے، یہ وہی ہوا جو پہلے تحقیقاتی ٹیم نے کیا تھا۔






