
(بابر شہزاد ترک )قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کی صدارت میں اپوزیشن پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا ، سینیٹر راجہ ناصر، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجا نے شرکت کی۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، دوران اجلاس علاج پر سمجھوتہ نہ کرنے کا اعادہ کیا گیا۔
اجلاس کے شرکا نے موقف اپنایا کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر ڈرامہ رچایا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہ ہونا توہینِ عدالت ہے،فیصلے پر عملدرآمد کے لیے کل سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اعلامیہ کے مطابق 27 ستمبر کو بھرپور احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ، 27 ستمبر کے احتجاج و لانگ مارچ میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔
پنجاب سمیت ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے،آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے ۔
اپوزیشن کے تمام سیاسی و پارلیمانی فیصلے باہمی مشاورت سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، گرینڈ اپوزیشن الائنس کی تائید، الائنس کو مزید فعال بنانے پر اتفاق ہوا ہے ۔
اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمن اور دیگر جماعتوں کی الائنس میں شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا ہے ، وسیع تر اتحاد سے پارلیمان میں اپوزیشن کی آواز مضبوط ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ ، اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا






