(24 نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے ، پیٹرول 3 روپے 81 پیسے جبکہ ڈیزل 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے ۔

3 روپے 81 پیسے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی جبکہ 3 روپے 59 پیسے اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے 22 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جبکہ نوٹی فیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ ، اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا






