6

لیڈز ٹیسٹ : انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دیدی

(24 ںیوز)لیڈز ٹیسٹ  میں انگلینڈ نے پاکستان کو 103 رنز اور اننگز سے شکست دے دی ، پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 135 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی ۔

میچ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار  رہی  اور انگلینڈ کے 409 رنز کے جواب میں قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں135 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے 29، عبداللہ شفیق نے 15 اور سعود شکیل نے 14 رنز بنائے۔ آغا سلمان 4، علی عثمان 7، امام الحق صفر اور اذان اویس 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 3، اولی رابنسن اور جوفرا آرچر نے 2،2 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی،عبداللہ شفیق نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے، جبکہ امام الحق نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جوش ٹنگ نے بھی 5 پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 89.5 اوورز میں 409 رنز بنائے۔ ہیری بروک 91، جارڈن کاکس 73، جو روٹ 66 اور ڈین لارنس 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ خرم شہزاد نے 3 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس طرح انگلینڈ کو پہلی اننگز میں پاکستان پر 238 رنز کی برتری حاصل ہوئی، پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 143 رنز درکار ہیں اور اس کی تین وکٹیں باقی ہیں۔

لیڈز ٹیسٹ 19 سے 23 اگست تک کھیلا جا رہا ہے اور تیسرے روز کے دوسرے سیشن میں پاکستان شدید دباؤ کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان چھوڑکر بھارت منتقل کیوں ہوئی؟ سلمیٰ آغا نےوجہ بتادی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں