
(اویس کیانی)وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں فوج تعیناتی کی منظوری دے دی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں فوج تعینات کی گئی،ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور نے راولپنڈی میں فوج تعیناتی کی درخواست کی تھی ۔
راولپنڈی میں فوج کی 3 کمپنیاں تعینات ہوں گی،پاک فوج ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی سیکیورٹی میں معاونت کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاک فوج امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تعینات کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : محسن نقوی کی ہدایات پر پاسپورٹ سروسز کے اوقات کار میں توسیع






