7

پنجاب بھر میں 20 اسٹنٹ کمشنرز تبدیل نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

(محمود ظہیر) پنجاب بھر میں 20 اسٹنٹ کمشنرز کو تبدیل کردیا گیا، مس ثمینہ بشیر کوعامر انور کی جگہ اسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تعینات کردیا گیا،محمد عامر کو اسٹنٹ کمشنر شالیمار لاہور سے تبدیل کرکے رابعہ الطاف تعینات کردیا گیا ۔

چیچہ وطنی سے محمد جاوید ممتاز کو اسٹنٹ کمشنر تبدیل کرکے غضنفر نوید  ،توصیف حسن کو مرید کے سے تبدیل کرکے انکی جگہ ظہیر الدین بابر جبکہ روہیت کمار کو منکیرہ اسٹنٹ کمشنر تعینات کردیا گیا ہے۔

عابد سرور کو تبدیل کرکےبابر سلیمان کو ہارون آباد اسٹنٹ کمشنر تعینات کردیا گیا، بہاولنگر میں محمد اعظم گوپانگ کو تبدیل کرکے محمد فیصل ولید کو اسٹنٹ کمشنر تعینات کردیا گیا ۔

جنید خان کو تبدیل کرکے محمد اصغر کو تونسہ اسٹنٹ کمشنر ، اقراء عمر کو کہروڑپکا اسٹنٹ کمشنر تعینات کر دیا گیا جبکہ وقاص ظفر کو ملتان صدر اسٹنٹ کمشنر سے تبدیل کردیا گیا انکی جگہ ازکاءسحر  کو تعینات کیا گیا ہے۔ 

خرم سلطان کوجلالپور پیر والاسےاسٹنٹ کمشنر سٹی ملتان جبکہ محمد سعد شعیب سرور کو جلالپور پیر والا اسٹنٹ کمشنر تعینات کردیا گیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری افتخار علی سہو نے نوٹیفیکیشن کردیا۔

یہ بھی پڑھیں :محسن نقوی کی ہدایات پر پاسپورٹ سروسز کے اوقات کار میں توسیع 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں