5

  پاکستان بار کونسل نے پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے سے لاتعلقی اختیار کرلی

(احمد منصور)  پاکستان بار کونسل نے پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے سے لاتعلقی اختیار کرلی۔

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نے واضح کیا ہے کہ کونسل کے 23 میں سے صرف 8 اراکین کا جاری کردہ بیان ان کے انفرادی خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان بار کونسل۔ نے واضح کیا کہ 8 ارکان کے بیان کو پاکستان بار کونسل کا اجتماعی مؤقف قرار نہیں دیا جا سکتا۔

جمہوری اصولوں کے تحت چلنے والے ادارے میں اقلیت، اکثریت پر اپنا مؤقف مسلط نہیں کر سکتی۔

پاکستان بار کونسل قانونی برادری کا  نمائندہ جمہوری پروفیشنل ادارہ ہے اور اسے سیاسی مفادات اور ذاتی ایجنڈوں سے بالاتر رہنا چاہیے۔

پاکستان بار کونسل اور اعلیٰ عدلیہ کے پلیٹ فارمز کو سیاسی مقاصد یا کسی پوشیدہ مفاد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

پاکستان بار کونسل نے مذکورہ 8 اراکین کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سے واضح طور پر لاتعلقی اختیار کرلی۔

پاکستان بار کونسل نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

مذکورہ بیانات قانونی برادری اور پاکستان بار کونسل کے اجتماعی مؤقف، پالیسی یا خیالات کی نمائندگی نہیں کرتے۔

بار نمائندوں کو ذاتی سیاسی مقاصد کے لیے بار کے پلیٹ فارمز استعمال نہیں کرنے چاہئیں، پاکستان بار کونسل۔

پاکستان بار کونسل قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی، آئین کی بالادستی اور آئینی اداروں کے تقدس پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

تمام اراکین سے بنیادی آئینی اور جمہوری اصولوں کے احترام کی توقع کی جاتی ہے، پاکستان بار کونسل۔

پاکستان بار کونسل کے وقار اور ادارہ جاتی خودمختاری کا تحفظ تمام اراکین کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب بار کونسل کا بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل نہ کرنے پر تشویش کا اظہار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں