8

سانحہ کچہ ماچھکہ آئی جی کا دوسری برسی پر 12 شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت

(24 ںیوز) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے سانحہ کچہ ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے حملے سے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 12 پولیس شہداء کی دوسری برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ 22 اگست 2024 کو پنجاب پولیس کے 12 اہلکاروں نے کچہ کے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جامِ شہادت نوش کیا، ڈاکوؤں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر چھپ کر بزدلانہ حملہ کیا، کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن بھرپور طاقت سے جاری ہے اور جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں 01 ہیڈ کانسٹیبل، 10 کانسٹیبلز اور 01 لانگری شامل تھے، ہیڈ کانسٹیبل نذر عباس، کانسٹیبلز محمد عمران، اجے رام، بیرم رام، راشد محمود، محمد ساجد، زاہد حسین، انس ستار، عبداللہ بن مظہر، محمد احمد، راجا کنول اور لانگری محمد منیر نے جامِ شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات میں پاکستانی پینل نے بھارتی پینل کو شکست دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں