3

پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے منتخب کردہ انگلش باؤلر کو پولیس نے گرفتار کر لیا

(24 نیوز )پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے  اسکواڈ میں شامل انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بوطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے برائیڈن کارس کو گرفتار کیا، ایک نائٹ کلب کے باہر پولیس ہتھکڑیوں میں فاسٹ باؤلر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ڈرہم میں انگلینڈ ٹیم نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کو تین روزہ میچ میں شکست دی، وائرل ویڈیو میں دیگر دو معروف کھلاڑی میتھیو پوٹس اور بین اسٹوکس بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیں ڈربی میں گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کا علم ہے اور ہم فی الحال اس کی تحقیقات کر رہے ہیں، جیسے ہی ممکن ہوا ہم اس حوالے سے مزید اپ ڈیٹ فراہم کریں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد برائیڈن کارس کو بغیر کسی الزام کے رہا کر دیا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ انگلینڈ کے نومنتخب کپتان جو روٹ کے اس بیان کے بعد پیش آیا ہے جس میں انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ ان کے کھلاڑی بہترین رول ماڈل اور اچھے انسان بنیں۔

برائیڈن کارس پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل ہیں تاہم فاسٹ باؤلر نے پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات میں پاکستانی پینل نے بھارتی پینل کو شکست دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں