
(ملک شاہد تبسم)ہری پور میں پندرہ روز قبل لاپتہ آیت نور کی ڈیڈ باڈی مل گئی، آیت نور کی نعش 15 دن بعد یونیورسٹی ٹاؤن کے کنویں سے برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق آیت نور گھر سے باہر کھیلنے کے لی نکلی تھی کہ لاپتہ ہو گئی تھی، کیس کے دوملزمان جیل میں ہیں اور ایک پولیس حراست میں ہے، ملزمان نے زیادتی کے بعد بچی کو قتل کر کے نعش کنویں میں پھینک دی تھی۔
پولیس کے مطابق آیت نور بچی کی نعش ٹراما سنٹر ہری پور پہنچنے پر اہلیان ہری پور نے شدید احتجاج کیا، 15 روز قبل لاپتہ آیت نور کی ڈیڈ باڈی ملنے کے بعد مشتعل شہریوں نے ٹراما سنٹر کے باہر روڈ بلاک کر دیا۔
بچی کا والد نعش دیکھنے کے بعد غم سے نڈھال ہو گیا، شہری آیت نور کی ڈیڈ باڈی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے قرار تھے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں سورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ






